Image Source : NNI

امام مسا جد کیلئے سرکاری نوکریاں؟ فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا
11 May 2019 (12:56) 2019-05-11

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے علما ءکیخلاف جا رحانہ انداز اپنا نے کے بعد علماءکو بڑی خوشخبری بھی دیدی ،انہوں نے کہا کہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14سے 16تک نوکریاں دینے کیلئے حکومت کو ٹھو س اقداما ت کرنے چاہیں ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قمری کلینڈر کے اعلان کے بعد ایک نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا بھی اعلان کر دیا ان کا کہنا تھا ایک ایسی ایپلیکیشن تیار کر رہے ہیںجہاں صرف ایک کلک پر چاند دیکھا جا سکے گا .

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی اورایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزراءاعلیٰ کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کفایت مہم کے بعد آج پارلیمنٹیرینز اور وزراءکی تنخواہیں بہت کم ہیں اور انٹرٹینمنٹ الاو¿نسزبھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل فواد چوہدری علماءکیخلاف متنازعہ بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو سامنے بیٹھا شخص نظر نہیں آتا وہ لوگ چاند دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں ۔


ای پیپر