Image Source : Facebook

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،انتہائی کڑی شرائط
11 May 2019 (00:13) 2019-05-11

اسلام آباد :کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،بالآخر پاکستان اور آئی ایم کے درمیان معاہد ہ طے پاگیا ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان نے تمام کڑی شرائط مان لی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 7سے 8ارب ڈالر سے زائد قرض 3سال کی مدت کیلئے دے گا ،حیران کن طور پر اس پروگرام کے تحت یکم جولائی سے بجلی مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2 مراحل میں ہوگا۔ یکم جولائی سے 700 ارب سے زائد کے ٹیکس لگیں گے۔ گیس کی قیمتیں دوسرے مر حلے میں بڑھائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی سطح پر منجمد کیا جائے گا، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی، ایکسچینج ریٹ طے کرنے میں اسٹیٹ بینک خود مختار ہوگا، بجٹ خسارہ کم کر کے 3 سال میں 6.8 فیصد سے 4 فی صد تک لایا جائے گا، مالی نظم و ضبط پر عمل اور غیر ترقیاتی اخراجات محدود رکھے جائیں گے۔


ای پیپر