میں کسی کو ذاتی مفاد کیلئے اپنی بیٹی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا: والد زینب
11 مئی 2018 (18:15) 2018-05-11

قصور:پنجاب کے شہر قصور میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 6 سالہ بچی زینب کے والد امین انصاری نے نجی ٹی وی کے خلاف مقدمہ دائر کرانے کا اعلان کردیا۔


امین انصاری کی جانب سے یہ موقف نجی ٹی وی چینل کی جانب سے زینب قتل کیس پر ایک ٹیلی فلم بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ٹی وی چینل نے اس بارے میں مجھ سے اجازت لینے کی بھی زحمت نہیں کی ، میں کسی کو بھی ذاتی مفادات کی خاطر اپنی بیٹی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔


یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں 6 سالہ زینب کو اغوا کیا گیا اور پھر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔مذکورہ واقعے کے 5 روز بعد زینب کی لاش کچرے کے ڈھیر پر پائی گئی جس نے پورے ملک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔


ای پیپر