Photo Credit Yahoo

عام انتخابات 2018۔۔۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو الٹی میٹم دیدیا
11 مئی 2018 (17:43) 2018-05-11

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی نشان کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلیں،نئے الیکشن ایکٹ پرپورا اترنےوالی جماعت کوہی انتخابی نشان الاٹ ہوگا، جبکہ کم ازکم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کونہ دینے، سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے اور انٹراپارٹی الیکشن کاسر ٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانےوالی جماعت کونشان الاٹ نہیں ہوگا الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 15 مئی تک تمام سیاسی جماعتیں مطلوبہ تفصیلات جمع کرائیں.

نئے الیکشن ایکٹ پرپورا اترنےوالی جماعت کوہی انتخابی نشان الاٹ ہوگا،کم ازکم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کونہ دینے والی جماعت کوانتخابی نشان نہیں ملے گا، جبکہ انٹراپارٹی الیکشن کاسر ٹیفکیٹ جمع نہ کروانے پربھی انتخابی نشان نہیں ملے گا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 110سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ۔


ای پیپر