وزیر آباد میں ایک اور لڑکی کو غیرت کے نام پر پٹرول چھڑک پر زندہ جلا دیا گیا
11 مئی 2018 (17:11) 2018-05-11

وزیر آباد : وزیر آباد میں سوہدرہ تھانہ کے موضع ٹاہلی والا میں باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیا۔


تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر باپ نے بیٹی کو ایک نامحرم کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ چچا اور چچی نے مضروبہ کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ملزمان روپوش ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔


ای پیپر