چیئر مین نیب کی پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں: نواز شریف
11 مئی 2018 (15:08) 2018-05-11

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین ہے، اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا۔


کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نیب کے طرف سے حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین معاملہ ہے۔اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا، کبھی مارشل لا کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔


ای پیپر