Senate Election: MQM Senator Khaleda Ateeb in Idat
کیپشن:   فائل فوٹو
11 مارچ 2021 (08:40) 2021-03-11

کراچی: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ایک ایک ووٹ قیمتی ہے لیکن ایم کیو ایم کی نو منتخب سینٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں۔

ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کرکے انہیں ان حالات میں عدت ختم کرنے کے لئے فتویٰ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب مفتی خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ شرعی قوانین میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، تاہم ملکی قوانین میں نرمی لا کر گھر سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ خالدہ اطیب خواتین کی مخصوص نشست پر حالیہ انتخابات میں منتخب ہوئی تھیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب کی جانب سے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ شوہر کے انتقال کی وجہ سے عدت میں ہیں، وہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر فتویٰ لیں گی، اور اس کی روشنی میں ہی کوئی فیصلہ لیں گی۔

خالدہ اطیب نے بتایا کہ انہوں نے دارالعلوم کورنگی اور جامعہ بنوریہ سے وابستہ علمائے دین سے اس اہم معاملے پر فتویٰ لیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو دوبارہ نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی، دونوں کو سینیٹ چیئرمین کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ڈیموکریٹک کی جانب سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا جس میں انہوں نے حکومتی وزیر عبدالحفیظ شیخ کو تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔


ای پیپر