کراچی میں پی ایس ایل شیڈول کے مطابق ہوں گے
11 مارچ 2020 (19:46) 2020-03-11

کراچی : کراچی میں پی ایس ایل فائیو کا میلہ کل جمعرات سے دوبارہ سجے گا۔حکومت سندھ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آئندہ پانچوں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں بھی مقامی انتظامیہ کی رہنمائی حاصل کی ہے۔

                                                                                                                                   

پی سی بی مقامی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ ارا اور تعاون کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے کمرشل پارٹنز کے ساتھ مل کر تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب کراچی میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں آمد کا منتظر ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول پانچ میچز میں چھ میں سے پانچ ٹیمیں ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کی جنگ لڑیں گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیا جائیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔جن میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے 15سے 20روز کے دوران بیرون ملک سفر کیا ہے تو پھر اسٹیدیم کا رخ نہ کریں۔ نزلہ اور کھانسی کی صورت میں بھی میچ گھر پر بیٹھ کر دیکھیں۔کھانسی یا چھینک کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ چھینکتے وقت ٹشو پیپرز یا رومال استعمال کریں۔


ای پیپر