چین میں کرونا سے مزید 24 مصدقہ مریض
11 مارچ 2020 (15:12) 2020-03-11

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے 24مصدقہ مریضوں اور 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

                                                                                                                         

چینی محکمہ صحت کے مطابق تمام 22ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔وائرس کے 31مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔منگل کو ہی 1ہزار578 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 302کمی کے بعد 4ہزار492رہ گئی۔ چین میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 80ہزار778 تک پہنچ گئی جن میں سے 16 ہزار 145 افراد کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 61ہزار475 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی وجہ سے 3ہزار158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 285 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال خدشہ ہے۔کمیشن نے مزید کہا کہ14ہزار607 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، منگل کو 3ہزار235افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیاہے۔


ای پیپر