Palestine, Solidarity Day, Pakistan, PTI government, Farrukh Habib, PML-N, Shehbaz Sharif
11 جون 2021 (18:34) 2021-06-11

یروشلم :فلسطین میں صہیونی فورسز نے دوبارہ ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کرنا شروع کردی ،مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ،اس سے قبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روزہ جنگ صرف ا س لیے ہوئی تھی کہ شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کو صرف بے دخل کیا جا رہا تھا لیکن اس دفعہ تو اسرائیلی فورسز نے انتہاکر دی ،نہ صرف فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا جا رہا ہے بلکہ ان کے گھروں کو مسمار بھی کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 11روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فورسز باز نہ آئی ،ایک دفعہ پھر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری طور پر بے دخل کرنا شروع کر دیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نہ صرف ان معصوم فلسطینی مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کر رہی ہے بلکہ ان کے گھروں کو باقاعدہ مسمار کیا جا رہا ہے ۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے 'الب±ستان' میں 120 فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو یہودی تھیم پارک بنانے کے لیے مسمار کیا جا چکا ہے۔ اس علاقے میں 100 سے زائد عمارتوں میں 15 سو سے زائد فلسطینی افراد رہتے ہیں جن کے گھروں کو اسرائیلی فورسز صرف اس لیے مسمار کررہی ہیں کہ وہاں پر تھیم پارک بنانا مقصود ہے ۔


ای پیپر