China Vaccine,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
11 جون 2021 (16:00) 2021-06-11

اسلام آباد :چینی ویکسین لگانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ،اب چینی ویکسین لگانے والے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے ،ایسے تمام افراد جو امریکہ اور بالخصوص یورپی ممالک میں سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں فائزر یا برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانی ضروری ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ چین کی تیار کردہ ویکسین یا اب مقامی طور پر چین کے تعاون سے تیار ہونے والی ویکسین ”پاک ویکس“لگوانے والوں کے سرٹیفکیٹس عرب ممالک بھی تسلیم نہیں کررہے جبکہ امریکا‘کینیڈا یا یورپی ممالک فائزر اور آسٹرازینیکا سمیت مغربی ممالک کی تیارکردہ ویکسین کے سرٹیفکیٹس قبول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ جن شہریوں نے چین یا چین کے تعاون سے تیارکردہ پاکستانی ویکسین لگوائی ہے انہیں بیرون ملک سفر کے لیے مغربی ممالک کی کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین دوبارہ سے لگوانا پڑے گی۔

چین نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ جن ویکسینز کو عالمی ادارہ صحت نے منظورکیا ہے ان ویکسین پر امریکہ اور چند یورپی ممالک کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ،چین کا کہنا تھا امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کا کورونا پر سیاست کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت ایسے تمام ممالک کیخلاف ایکشن لے جو کورونا جیسی عالمی وبا پر سیاست کر رہے ہیں ۔


ای پیپر