News budget, poor people, Imran Khan, PTI government, PPP, PML-N
11 جون 2021 (15:41) 2021-06-11

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ایسا بجٹ پیش ہوگا کہ عوام خوش ہوجائے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بجٹ عوام دوست ہوگا ۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ کے باہر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاء الله بجٹ سے غریب آدمی خوش ہو گا ۔

ادھر ، وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز منظور کر لی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے 3 سلیب پیش کئے گئے ۔

ملازمیں کی تنخواہوں میں رننگ بیسک پر 10 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ، ملازمین کی تنخواہوں میں ہاؤس رینٹ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا ، وفاقی کابینہ نے تجاویز کی منظوری دے دی ۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اپوزیشن اس بجٹ کو بے نقاب کرے گی ، حکومت اپنی ناکامی عوام کے سامنے رکھے گی ، اپوزیشن میں بجٹ کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں ہے ، بجٹ میں ریلیف کی کوئی توقع نہیں ۔


ای پیپر