Imran Khan, PTI government, justice, Raja Riaz, Jahangir Tareen
11 جون 2021 (15:00) 2021-06-11

اسلام آباد: جہانگیر ترین گروپ کے راجہ ریاض پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، کہتے ہیں عمران خان سے انصاف مانگا تھا ، آج ہمیں انصاف ملا ہے ، اگر آپ انصاف کو این آر او کہتے ہیں تو آپ کی مرضی ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ، ہم تحریک انصاف میں ہیں اور عمران خان ہمارا لیڈر ہے ۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے فراڈ ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیں ۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو گرفتار نہ کرنے کا بیان دے دیا ۔

پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ سے کیس کی انکوائری ہو رہی ہے ، خوشی ہے کہ آج ایف آئی اے خود کہہ رہا ہے ، گرفتاری کی ضرورت نہیں ، جہانگیر ترین نے کہا انکے مقدمات اور بجٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ۔

دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز منظور ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے 3 سلیب پیش کئے گئے ۔

ملازمیں کی تنخواہوں میں رننگ بیسک پر 10 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ، ملازمین کی تنخواہوں میں ہاؤس رینٹ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا ، وفاقی کابینہ نے تجاویز کی منظوری دے دی ۔


ای پیپر