For the first time in the 244-year history of the United States, a Pakistani-born Muslim was elected federal judge
کیپشن:   فائل فوٹو
11 جون 2021 (11:27) 2021-06-11

واشنگٹن: امریکا کی244 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان کو وفاقی جج منتخب کر لیا گیا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں اپنا نام درج کروانے والے اس جج کا نام زاہد قریشی ہے۔

زاہد قریشی پاکستانی تارکین والدین وطن کے فرزند ہیں جو پیدا تو نیویارک میں پیدا ہوئے تاہم ان کا پچپن نیو جرسی میں گزرا۔

انہوں نے اپنی اعلیٰ قانونی تعلیم روٹجرز لا سکول سے حاصل کی اور 2001ء کے اوائل میں ایک فرم کیساتھ جڑ گئے۔ تاہم نائن الیون کے حملے کے بعد انہوں نے فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی نژاد جج نے کچھ عرصہ فوج کی نوکری کی لیکن اسے خیر باد کرتے ہوئے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو جوائن کر لیا۔

یہاں بھی ان کا دل نہیں لگا تو انہوں نے امریکی اٹارنی جنرل کے آفس میں جاب شروع کر دی۔ اس کے بعد سال 2019ء میں زاہد قریشی کو نیو جرسی شہر میں مجسٹریٹ کے طور پر مقرر کر دیا گیا، وہ اس تعیناتی کے بعد امریکا کی کسی بھی ریاست میں وفاقی بنچ میں خدمات انجام دینے والے پہلے ایشیائی امریکی بنے۔

گزشتہ روز امریکی سینیٹ زاہد قریشی کو نیو جرسی کے ضلعی جج کے طورپر منتخب کر لیا ہے۔


ای پیپر