Imran Khan, PTI government, Pakistan economy, Firdous Ashiq Awan, PPP, PML-N
11 جون 2021 (10:24) 2021-06-11

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے ہیں ۔

اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‏پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ‏عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا ۔ یہ بجٹ کاشتکاروں ، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں لانے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کی نوید بنے گی ۔


ای پیپر