Tragic accident in Khuzdar, bus overturns due to high speed, more than 19 pilgrims killed
کیپشن:   فائل فوٹو
11 جون 2021 (10:07) 2021-06-11

خضدار: خضدار میں المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس حادثہ کا شکار ہونے سے 19 سے زائد زائرین جاں بحق جبکہ 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس خضدار میں بھلوک کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو پیر عبدالقادر کے عرس میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی۔


ای پیپر