Lahore Qalandars, PSL Six, Peshawar Zalmi, victory, PCB
11 جون 2021 (08:39) 2021-06-11

دبئی: پی ایس ایل سکس میں لاہور قلندرز کی ایک اور فتح ، پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی ، شعیب ملک کے 73 رنز بھی کامیابی نہ دلا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق 171 کے ہدف میں پشاور زلمی 160 پر ڈھیر ہوگئی ، راشد خان نے 20 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بین ڈنک نے 48 ، ٹم دیوڈ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فابیو ایلن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

دوسرے میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے کر فتح سمیٹی ۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا ۔

پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل ، حیدر علی ، شعیب ملک ، ڈیوڈ ملر ، عمید آصف ، روومین پاول ، شرفین ردرفورڈ ، فیبین ایلن ، محمد عمران رندھاوا اور محمد عرفان شامل ہیں ۔

لاہور قلندرز کی قیادت فخر زمان نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل اختر ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، بین ڈنک ، ٹم ڈیوڈ ، راشد خان ، جیمز فالکنر ، احمد دانیال ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔


ای پیپر