پاکستان میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی 
11 جون 2021 (08:26) 2021-06-11

اسلام آباد : پاکستان میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56لاکھ ،بھینسوں  کی تعداد 4کروڑ 12لاکھ سے بڑھ کر 4کروڑ24لاکھ، بکریوں کی تعداد میں7کروڑ 82لاکھ سے بڑھ کر 8کروڑ3لاکھ ہوگئی۔

اقتصادی سروے کےمطابق بھیڑ کی تعداد3کروڑ 12لاکھ سے تین کروڑ16لاکھ ہوگئی ، اونٹوں ، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ملک میں دودھ کی پیداوار 6 کروڑ16لاکھ 90ہزار ٹن سے بڑھ کر 6 کروڑ36 لاکھ 84 ہزار ٹن ہو گئی ۔

گوشت کی پیداوار 47 لاکھ 8 ہزار ٹن سے بڑھ کر 49 لاکھ 55 ہزار ٹن ہو گئی ۔ مرغی کے گوشت کی پیداوار 16لاکھ57ہزار ٹن سے بڑھ کر 18لاکھ 9 ہزار  ٹن ہو گئی۔


ای پیپر