سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
11 جون 2020 (21:34) 2020-06-11

اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس سابق وزیراعظم کو بھجوایا۔ سنتھیا رچی نے اپنے نوٹس میں لکھا کہ یوسف رضا گیلانی نے 2011 میں رحمان ملک کے ساتھ مل کر ہراساں کیا، یوسف گیلانی نے ہراساں کیا اور اب جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے 14 روز میں اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


ای پیپر