لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس نایاب
11 جون 2020 (18:47) 2020-06-11

لاہور: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس نایاب ہوگئیں۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کو خط بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم تعداد میں کورونا کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ میوہسپتال میں بھی کورونا کٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ روز صرف 10 کٹس اسپتال میں موجود تھیں جس کے باعث مریض پریشان ہیں اور نجی لیب جانا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب مریضوں نے بھی ٹیسٹ نہ ہونے کی دشواری سے متعلق بتایا اور کہا کہ نجی لیبز سیکورونا ٹیسٹ رپورٹس چار چار دنوں بعد مل رہی ہیں۔

جناح ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 400 مریض کورونا ٹیسٹ کرانے آئے ہیں مگر ٹیسٹ کیلئے صرف 50 کٹس ملی ہیں۔سروسز ہسپتال انتظامیہ نے بھی یہی شکایت کی کہ کٹس آرہی ہیں لیکن مریضوں کی تعداد زیادہ اور کٹس کم ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز اور کٹس کی قلت کا سامنا ہے۔


ای پیپر