'حکومتی وزرا ہماری بات ضرور کریں مگر اپنی کارکردگی بھی بتائیں'
کیپشن:   file photo
11 جون 2020 (15:28) 2020-06-11

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف نہیں، حکومتی وزرا ہماری بات ضرور کریں مگر اپنی کارکردگی بھی بتائیں۔ موجودہ حکومت میں صرف گزارہ کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی شعبے میں حکومت کی کوئی کامیابی دکھا دیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، پاکستان کا کوورنا سے متعلق نمبر اوپر جا رہا ہے۔ وزیراعظم اس ملک و قوم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ قوم کو ہر بار صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔ آج عمران خان کنٹینر پر نہیں کھڑے 2 سال کی پرفارمنس سامنے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ایوان میں اپنے صوبوں اور شہروں کا رونا روتے ہیں۔ ایک سربراہ نے اپنی ناسمجھی میں عوام کو خطرے میں ڈالا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشکل فیصلے کیے لیکن ان پر تنقید کی گئی۔


ای پیپر