file photo

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری
11 جون 2020 (11:02) 2020-06-11

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری، نواز شریف کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف کے ورانٹ کی تعمیل کا حکم۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور۔

آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری۔ یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری، کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی۔


ای پیپر