file photo

نیب کی پیشی نے شہباز شریف کو کورونا میں مبتلا کر دیا
11 جون 2020 (10:14) 2020-06-11

لاہور: نیب کی پیشی نے شہباز شریف کو کورونا میں مبتلا کر دیا، ٹیسٹ پازیٹو آگیا، ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ میں قرنطینہ اختیار کرلیا۔

رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں، شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔ نیب نے ان حالات میں طلب کر کے شہباز شریف کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، کئی بار نیب کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔ کینسر کے باعث انکی قوت مدافعت کم ہے۔ انہوں نے قوم سے اپوزیشن لیڈر کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کر دی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بھی برہم، بولیں پہلے ہی کہا تھا نیب ویڈیو لنک پر تفتیش کر لے، لیکن نیب اور نیازی کے سر پر سیاسی انتقام سوار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان بھی کورونا میں مبتلا، ٹوئٹ میں بتایا، آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پانچ دن سے گھر میں آئیسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 23 اراکین پارلیمنٹ کورونا میں مبتلا ہوچکے، جبکہ متاثرہ ملازمین کی تعداد 80 سے تجاوز کر چکی ہے۔


ای پیپر