امیتابھ کے ٹویٹر اکائونٹ پر عمران خان کی تصویر
11 جون 2019 (22:19) 2019-06-11

ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا، ہیکر نے امیتابھ بچن کی تصویر کی جگہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویرلگادی۔

تفصیلات کے مطابق ہیکر نے پیغام میں لو پاکستان لکھ دیا۔ ہیکر نے ایک ٹوئٹ میں بھارت کی مذمت بھی کی ہے، جس میں تحریر ہے، بھارتی ریاست رمضان میں روزے رکھنے والے مسلمانوں پراس عہد حاضر میں بے رحمانہ انداز میں حملے کررہی ہے۔

ہیکر نے اپنا تعارف ترکش سائبر آرمی کی حیثیت سے کرایا ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرادیا گیا۔


ای پیپر