پاکستان کے معروف امپائر حرکت قلب بند ہونے سے زندگی کی بازی ہار گئے
11 جون 2019 (20:51) 2019-06-11

کراچی : پاکستان کرکٹ کے معروف ٹیسٹ امپائر ریاض الدین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آ ئی سی سی ایلیٹ پینل میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والے معروف ٹیسٹ امپائر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، امپائر ریاض الدین اپنے امپائرنگ کیرئیر میں 12 ٹیسٹ اور 12ون ڈے میچز میں پاکستان کی جانب سے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے،ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کو سوتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا،جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ریاض الدین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں بھی امپائرنگ کر چکے تھے، ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوکل میچوں میں امپائروں کا تقرر ہو یا کراچی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔


ای پیپر