Image Source : Screenshot

وفاقی حکومت سازش کر کے سندھ حکومت گرانا چاہتی ہے :بلاول بھٹو
11 جون 2019 (20:00) 2019-06-11

کراچی :گرم موسم میں ملکی سیاست کا درجہ حرارت بھی عروج پر پہنچتا جا رہا ہے ،ایک کے بعد ایک بڑے رہنما کی گرفتاری نے سیاسی منظر نامہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے ۔

سندھ سے زرداری کی گرفتاری پیپلزپارٹی کیلئے ایک بہت بڑا سر پرا ئز تھا ،آصف زرداری کی گرفتاری کے بعدبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیخلاف روز اول سے سازش ہو رہی ہے ،ابھی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہوئی تھی تو سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی تھیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سازش کر کے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے ، وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا خواب پورا کر لے ،پھر دیکھیں گے عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے ۔


ای پیپر