Image Source : Facebook

موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں نمایاں کمی کر دی گئی
11 جون 2019 (19:29) 2019-06-11

اسلام آباد :تحریک انصاف کی حکومت نے موبائل صارفین کو بڑی خوشخبر ی سناتے ہوئے موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں 3فیصد کمی کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے،مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔


ای پیپر