الطاف حسین کو برطانوی حکومت نے گرفتار کیا ہے: اعجاز شاہ
11 جون 2019 (19:27) 2019-06-11

اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو برطانوی حکومت نے گرفتار کیا ہے ہمارا اس سے کیا تعلق ہے؟ بانی ایم کیو ایم برطانوی شہری ہیں کس نے کہا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم برطانوی شہری ہیں سکاٹ لینڈ کو تفتیش کرنے دیں۔ بانی ایم کیو ایم کو برطانوی اداروں نے گرفتار کیا ہے انہیں تفتیش کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپول سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


ای پیپر