بجٹ 2019-20:تما م گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا
11 جون 2019 (18:13) 2019-06-11

اسلام آباد : بجٹ 2019-20تحریک انصا ف کیلئے ایک کڑا امتحان ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ کا اعلان کر دیا گیا ۔

دوسری طرف تمام گاڑیوں پر ٹیکس ڈیوٹی بڑھا دی گئی ،جس میں ایک ہزا ر سی سی تک کی گاڑیوں پر پر 2.5فیصد ڈیوٹی عائد کر دی گئی ،ایک ہزا ر سے زائد سی سی کی تمام گاڑیوں پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ۔

ساتھ ہی ساتھ 2ہزار سے زائد سی سی کی بڑی گاڑیوں پر 7.5فیصد تک ڈیو ٹی عائد کی گئی ، جس کے بعد تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک دفعہ پر اضافہ ہو جائے گا ۔


ای پیپر