ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 جون 2019 (17:58) 2019-06-11

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 85 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔حالیہ چند ہفتوں کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں عدم استحکام دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی ہورہی ہے۔


ای پیپر