Image Source : IK Facebook Official

نئے پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون ہے :عمران خان
11 جون 2019 (17:40) 2019-06-11

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا پکڑے جانے کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر عمران خان کو ایک اجلاس کے دروان دی گئی ،جس پر عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آگیا ،جو لوگ پکڑے جا رہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہو گا ،مہذب معاشرے میں چھوٹے بڑے کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہوتا ، نئے پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون ہے ۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے کا شکوہ کیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔


ای پیپر