آصف زرداری نے مشکلات کو ہنستے ہوئے دھوئیں میں اڑا دیا
11 جون 2019 (17:11) 2019-06-11

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سا بق صدر آصف علی زرداری جوڈیشل کمپلیکس داخل ہوتے ہی مسکرانا شروع ہو گئے،جج کی آمد سے قبل سگریٹ کے کش لگا کر ٹینشن کو دھوئیں میں اڑا دیا۔

احتساب بیورو (نیب )نے جعلی اکانٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پہنچا یا ، سابق صدر جوڈیشل کمپلیکس داخل ہوتے ہی مسکرانا شروع ہو گئے اور مسکراتے ہوئے کمرہ عدالت پہنچے۔آصف علی زرداری نے جج کی آمد سے قبل کمرہ عدالت میں سگریٹ سلگا لیا۔ انہوں نے سگریٹ کے کش لگا کر ٹینشن کو دھوئیں میں اڑا دیا اور اس دوران بھی وہ مسکراتے رہے۔

سگریٹ کے کش لگا نے کے بعد سابق صدر نے سگریٹ اپنی سیکرٹری رخسانہ بنگش کو دی اور انہوں نے سگریٹ بجھائی۔ سابق صدرنے پہلا سگریٹ ختم ہونے پر دوسرا بھی سلگا لیا،آصف زرداری کے ساتھ والی نشست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ موجود تھے ۔انہوں نے سگریٹ کے کش کے بعد موبائل فون پر خوشگوار موڈ میں گپ شپ بھی کی۔


ای پیپر