فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
11 جون 2019 (15:02) 2019-06-11

لندن: ورلڈ کپ میں بارش پاکستانی ٹیم کا پیچھا کرتے برسٹل سے ٹاؤنٹن میں پہنچ گئی، کل پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹاؤنٹن میں بارش نے پاک آسٹریلیا کے میچ میں اپنا کھیل دکھانے کی تیاری کر لی۔ اہم معرکے میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی۔

کینگروز کو مات دینے کیلئے شاہینوں نے بھرپور مشقیں کیں، پلیئرز نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھاریں۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے 3 میچز کھیلے، ایک میں شکست ہوئی، دوسرے میں فتح جبکہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گیا۔

نوجوان اوپنر امام الحق کہتے ہیں فخر کے ساتھ کھیلنے میں بہت سہولت رہتی ہے۔ وہ آؤٹ ہو جائے تو انہیں اور بابر اعظم کو ذمہ داری کیساتھ لمبا کھیلنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 9 میچز ہوئے 4 میں پاکستان تو 5 میں آسٹریلیا کو فتح ملی۔


ای پیپر