چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
11 جون 2018 (22:02)


راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چودھری نثار علی خان نے آزار حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدئے ہیں، تحریک انصاف میں 10، (ن) لیگ میں 100سے بھی زائد خامیاں ہیں، کردیا۔


اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد الیکشن لڑوں گا اس لئے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔


ای پیپر