لاہور میں طوفانی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
11 جولائی 2020 (23:26) 2020-07-11

لاہور :شہر کے متعدد علاقوں میں بارش بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، شملہ پہاڑی، دھرم پورہ، غازی آباد، ڈیفنس، ائر پورٹ، اردو بازار، لکشمی، بھاٹی، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو، اسلام پورہ اور راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش نے جل تھل کر دیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ شہر میں تیز ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر