امیتابھ بچن ہستپال منتقل ،خطرناک ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی
11 جولائی 2020 (23:19) 2020-07-11

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فلم نامور اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے ان گھر والوں اور اسٹاف کا بھی ٹیسٹ لے لیا ہے۔

امیتابھ بچن کا مزید کہنا ہے کہ ان کی فیملی کے افراد اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے مزید لکھا ہے کہ پچھلے دس دنوں میں جو کوئی بھی میرے آس پاس رہا ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔دریں اثناء بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے 26ہزار سے زائد مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


ای پیپر