انجلینا جولی کے مداحوں کیلئے اہم خبر
11 جولائی 2020 (18:56) 2020-07-11

کیلی فورنیا : ہالی ووڈ کے معروف ستارے اور سابق جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ دو ہفتوں میں دوسری بارانجلینا جولی کے گھر نظر آئے، جس کے بعد مداح دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ ہوتے دیکھنے کے لیے پر امید ہو گئے ہیں،سپر اسٹار جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کو یہاں تک پہنچنے میں کئی تھرایپیز سے گزرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے معروف ستارے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا۔


ای پیپر