کراچی :لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
11 جولائی 2020 (18:34) 2020-07-11

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاب کے الیکٹرک کو دو سونوے ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی، فرنس آئل کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا اور بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے، کراچی کے نہیں۔ شہر کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے الیکٹرک کو مزید 500 ٹن فرنس آئل دے سکتا ہے،کے الیکٹرک 3 سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے، اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق اسے اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔


ای پیپر