کرونا وائرس سے متعلق اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی
11 جولائی 2020 (18:30) 2020-07-11

کراچی :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اب کورونا سے تشویشناک حالت والے کورونا مریضوں کی تعداد دن بہ دن کم ہو رہی ہے۔

ملک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل کے لیے انتظامی کارروائیوں اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل سے یہ نمایاں کامیابی ہاتھ لگی ہے۔


ای پیپر