چین میں انسداد غربت کا مثالی گائوں ،غربت کا مکمل خاتمہ
11 جولائی 2020 (17:41) 2020-07-11

چھانگشا(شِنہوا) چین کے شی با ڈونگ نامی گائوں جہاں سے اہداف پر مبنی غربت مکا پروگرام کا آغاز کیا گیا کے تمام خاندان غربت کی دلدل سے باہر آگئے ہیں جو 2020 تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کی قومی کوششوں کے لئے ایک امید افزا پیغام ہے۔

گائوں کے پارٹی سربراہ شی جن تھونگ نے شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وسطی چین کے صوبہ ہونان کے اس گائوں میں غربت کی شرح کا تناسب 2013 میں 57 فیصد سے صفر پر آگیا ہے۔

شی نے کہا کہ 225 خاندانوں اور 939 دیہاتیوں پر مشتمل شیباڈونگ گاں میں فی کس سالانہ آمدنی آٹھ گنا سے زیادہ بڑھ گئی جو 2013 میں 1ہزار668 یوآن (238 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 2019 میں 14ہزار668 یوآن ہوگئی ہے۔


ای پیپر