عظمیٰ بخاری کے والد زاہد حسین بخاری انتقال کرگئے
11 جولائی 2020 (12:22) 2020-07-11

شیخوپورہ:سابق جسٹس ریٹائر لاہور ہایکورٹ و پراسیکوٹر جنرل پنجاب، معرف قانون دان سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، نواز لیگ کی مرکزی رہنما عظمی بخاری ایڈووکیٹ کے والد اور معرف قانون دان سید وقار عباس کاظمی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے برادر نسبتی حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے وفات پاگئے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو 5 بجے شام گورنمنٹ گرلز ہای سکول نمبر 2 محلہ جہانگیر آباد گلزارے فاطمہ پارک میں ادا کی جائے گیا۔مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے پارٹی کی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے،بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔


ای پیپر