سادہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ؟جان کر آپ کے ہوش بھی اُڑ جائینگے
11 جولائی 2019 (22:59) 2019-07-11

لاہور :غریبوں کیلئے اب روٹی کا نوالہ بھی پہلے سے کہیں زیادہ مہنگا کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،حکومتی جی ایس ٹی کے نفاذسے 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت 550روپے تک بڑھنے کا امکان ہے جس کے بعد نان ، روٹی ایسو سی ایشن نے نرخوں میں اضافہ کا عندیہ بھی دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نان روٹی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پیر سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا جس کے بعد سادہ روٹی 15اور نان 20روپے مہنگا ملے گا ۔

اگر ایسا ہوا تو غریب جو پہلے ہی مرغی ،بیف ،مٹن سے دور دو وقت کی روٹی کھا رہا تھا پتا نہیں اس اضافے کے بعد اس غریب کا کیا حال ہوگا ۔

واضح رہے عمران خان نے اپنی حکومت آتے ہی قوم سے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ ہمارے بچوں ،نسلوں کو صحیح خوراک نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ کمزور رہ جاتے ہیں ، اور اب اگر دیکھا جائے تو اچھی خوراک تو دور کی بات ہے اگر غریب کو دو وقت کی روٹی ہی نصیب ہو جائے تو بڑی بات ہے ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔


ای پیپر