دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بدترین شکست
11 جولائی 2019 (21:28) 2019-07-11

برمنگھم :ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے جگہ بنا لی ،اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2019کا فائنل کھیلا جائے گا ۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223رنز سکور کیے ،انگلینڈ کے باﺅلز نے آسٹریلوی بیٹنگ کو بُری طرح ناکام کر دیا ،کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ،اسٹیوسمتھ نے 85رنز بنا ئے ،انگلینڈ نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

جیسن رائے نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 65گیندوں پر 85رنز سکور کئے ،انگلینڈ نے 224 رنز کا ہدف 32.1اورز میں حاصل کر لیا ۔


ای پیپر