سری لنکا کرکٹ ٹیم کی 10 سال بعد ستمبر میں پاکستان آمد
11 جولائی 2019 (20:16) 2019-07-11

لاہور :پاک فوج اور حکومت کی کاوشوں کے بعدملک میں سکیورٹی کی صورتحال قدرے بہتر ہے جس کے بعد پی سی بی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ستمبر کے آخر میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے ،ابھی یہ کنفرم نہیں کہ یہ ٹیسٹ میچ لاہور یا کراچی میں ہوگا ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کو ستمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دوٹیسٹ ،3ون ڈ ے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائینگے ،البتہ سری لنکا نے ابھی دورہ پاکستان کی تصدیق نہیں کی ہے، اگلے ہفتے سری لنکن حکام لندن میں آئی سی سی میٹنگ کے بعد پی سی بی کو حتمی جواب دیں گے۔

پی سی بی پر امید ہے کہ اس سال سری لنکا اور آئندہ سال بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ،ان دونوں ٹیموں کے آنے سے پاکستان کا کیس مزید مضبوط ہوگا۔


ای پیپر