دوسرا سیمی فائنل ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے آسان ہدف دیدیا
11 جولائی 2019 (18:27) 2019-07-11

برمنگھم:دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے آسان ترین ہدف دیدیا ،آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 49اوورز میں 229رنز سکور کیے اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتا رہا ۔

آسٹریلیا کی طرف سے سٹیو سمتھ نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 85رنز سکور کیا ،جبکہ الیکس کیری نے 46،گیلن میکسل 22،مچل سٹارک 29رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

انگلینڈ کی طر ف باﺅلرز نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے کسی بھی بیٹسمین کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ،کرس واکس اور عادل رشید نے 3,3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔


ای پیپر