ڈالر کی ایک دفعہ پھر اُونچی اُڑان
11 جولائی 2019 (18:15) 2019-07-11

کراچی :مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر ،گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اُڑان پکڑ لی ، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 1.20روپے کے اضافے کے بعد 159.70روپے کا ہو گیا ۔

پاکستان میں مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ڈالر بتا ئی جا رہی ہے جس نے ہر چھوٹے بڑے طبقے کو بُر ی طرح متاثر کیا ، ڈالر کی اونچی اُڑا ن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے اکثر سرمایہ داروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری روک دی ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ڈالر کی قدر میں استحکام لا یا جائے جو کافی عرصے ایسا نہیں ہو رہا ۔


ای پیپر