وزیر اعظم بیرون ملک پاکستانیوں کے رقوم بھیجنے پر مشکور

11 جولائی 2019 (18:03) 2019-07-11
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ ہوا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ ترسیلاب زر کا مجموعی حجم21ارب80کروڑ ڈالر سالانہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سال ترسیلات زر میں2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ اس سال کی ترسیلات پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہے جبکہ پچھلے سال ترسیلات زر میں صرف 2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔