عمران خان سے ملاقات کرنے والے ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی سے متعلق اہم خبر
11 جولائی 2019 (17:51) 2019-07-11

لاہور :وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والے ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی کی ماڈل ٹاﺅن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی ،ناراض ن لیگی اراکین کے پارٹی سے اپنے گلے شکوے دور کیے اور ن لیگ کا ساتھ دینے کا عزم کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہو ا جس میں مسلم لیگ ن کے ناراض ارکین اسمبلی نے شرکت ،اس اجلاس میں جلیل شرقپوری ،مولانا غیاث الدین ،نشاط احمد ڈابا بھی شامل تھے ،ناراض ن لیگ اراکین نے پارٹی کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں اپنے علاقائی مسائل کو اجا گر کیا گیا تھا تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ن لیگ کے 35کے قریب اراکین اسمبلی سے متعلق یہ خبر آئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔بنی گالہ کی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی شامل تھے ۔


ای پیپر