Image Source : IK Facebook

وزیر اعظم اور چیئرمین سینٹ کی اہم ملاقات ,اندرونی کہانی سامنے آگئی
11 جولائی 2019 (17:16) 2019-07-11

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی کی اہم ترین ملاقات ہوئی ،عمران خان نے چیئرمین سینٹ کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی چیئرمین سینٹ کیساتھ اہم ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فرازبھی ملاقات میں موجود تھے ، وزیر اعظم عمران خان چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک کی ناکامی کیلئے پوری طرح پر اعتماد نظر آئے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے کہا کہ آپ ہاﺅس کو شاندار انداز میں چلا رہے ہیں ،گھبرانے کی ضرورت نہیں ،آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بتائیں گے، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی،اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز کی وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی ، وزیر اعظم عمران خان کی صادق سنجرانی کو بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں!  چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں کون سی جمہوری اقدارہیں؟مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔


ای پیپر