فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دیدیا

کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک
11 جولائی 2019 (13:47) 2019-07-11
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف فتح پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفالی کرلیا۔
Pakistanion ki #NayiMohabbat #❤️NewZeeland
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 10, 2019
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ ہے۔